ساؤتھمپٹن،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھمپٹن،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی
ساؤتھمپٹن،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا،جس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔واضح رہے کہ آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف گرفت مضبوط تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے ختم ہوگیا، پانچویں دن کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور بالآخر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے کے بعد شروع ہوا۔ میچ کے لیے 42 اوورز مقرر کیے گئے۔

میچ شروع ہونے کے بعد چھٹے اوور میں انگلش پیسر جیمی اینڈریسن نے پاکستانی کپتان اظہر علی کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں۔ 31 کا اسکور مکمل کرکے اظہر علی اینڈریسن کی بال پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تین وکٹوں کے نقصان پر 112 سے زائد اسکور کے ساتھ گرین شرٹس نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ رواں میچ میں بھی خراب موسم کھیل کے تسلسل میں حائل رہا۔

اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 273 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستانی ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں بار بار موسم کی مداخلت کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 کا اسکور مکمل کرسکی تھی۔

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 273 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستانی ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں بار بار موسم کی مداخلت کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 کا اسکور مکمل کرسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین اسکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی۔ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

بالنگ سائیڈ میں انگلش بالر اینڈریسن چھائے رہے، انہوں ں ے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے، 23 اوور کرائے اور محض 56 رنز دیے۔ براڈ نے دو، مارک بیس اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

Related Posts