کرکٹ کی دنیا سے شائقین کیلئے خوشخبری آگئی، جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کے پلان کو حتمی شکل دے چکی ہے، جنوری کے تیسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔
دورۂ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پاک جنوبی افریقہ سرییز کھیلیں گے جس کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز بھی ہوں گے۔
پی سی بی کی طرف سے جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے کھلاڑی کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے دوران آمنے سامنے ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی حالیہ دنوں میں بابر اعظم کے سپرد ہے جو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز میں بھی جنوبی افریقہ کا سامنا کرتی ہوئی پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کردیا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ 2 روز قبل کیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار جنوبی افریقی کھلاڑی اور دوسری بار انگلش ٹیم کے کیمپ سے کورونا کے 2 مثبت کیسز سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: کورونا وباء، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی