ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت
ٹی 20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت

ابوظہبی: ٹی 20 ورلڈکپ2021 کا 30واں میچ آج کھیلا جارہا ہے، گروپ ون کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ آپس میں ٹکرانے کیلئے تیار ہوگئیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ کپتان باووما کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جوں کی توں ہے، تبدیلیاں نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر

دنیا کا بہترین کرکٹر بننا میرا خواب، ریلیکس ہونے پر میچ ہار سکتے ہیں۔بابراعظم

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران گروپ ون میں جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ بنگلہ دیش آخری نمبر کی ٹیم شمار ہورہی ہے۔ بنگلہ دیش سری لنکا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 3میچز ہارچکا ہے۔ بھارت کی طرح بنگلہ دیش کو بھی کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل تک پہنچا سکتا ہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا سے شکست کھائی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے تحت بنگلہ دیش کا نمبر 9واں جبکہ جنوبی افریقہ کا 5واں ہے۔ دونوں ٹیمیں 6 بار ٹی 20 میچز کے دوران آمنے سامنے آئیں تاہم جیت ہر بار جنوبی افریقہ کے نام رہی۔ 

اس کے علاوہ موجودہ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی مخالف ٹیم نے 2 میچز میں فتح حاصل کی اور جنوبی افریقن کھلاڑی اس وقت گروپ میں بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں 4، 4 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم آج نمیبیا سے مدِ مقابل ہوگی جس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔
آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر مرحلہ جاری ہے جس میں نمیبیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی جو شام 7 بجے ابوظہبی سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

Related Posts