جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گیا
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 18 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹننگ ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے آج جنوبی افریقہ کا کرکٹ اسکواڈ لاہور پہنچا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 11 فروری سے شروع ہوگا جس کے بعد باقی 2 میچز بالترتیب 13 اور 14 فروری کے روز کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے مابین 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے شروع ہوگا، جس کیلئے کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی، جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان فتح یاب، جنوبی افریقہ کو 7وکٹوں سے شکست

Related Posts