ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان، ٹمبا باووما کپتان مقرر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں ٹمبا باووما ٹیم کی قیادت کرینگے۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں ٹمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ، پاکستان آج بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا

ان کے علاوہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کوک، گیرالڈکوئزی، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہینرک کلاسن، سسانڈا مگالا، کیشو مہاراج، ایڈن ماکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، انکرک نوکیا، کاگیسو راباڈا، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان باووما سمیت 8 کھلاڑی پہلی بار ورلڈکپ کھیلیں گے۔

Related Posts