گرمی کا زور ختم، آج شام سے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Soothing sea breeze expected to return to Karachi this evening

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد آج شام کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

بندرگاہی شہر کو ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے اور گرمی کے اشاریے 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آج رات سے کم ہونا شروع ہو جائے گی، سمندری ہواؤں، ابر آلود آسمان اور شہر کے بعض علاقوں میں ممکنہ بوندا باندی کے باعث پیر سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق آج شام سے گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ سمندری ہواؤں کو روکنے کا ذمہ دار کم دباؤ کا نظام بندرگاہی شہر سے ہٹ گیا ہے۔

دریں اثنااندرون سندھ کے کچھ حصوں بشمول جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 8 جولائی سے پری مون سون بارش متوقع ہے۔

Related Posts