بہت جلد کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت جلد کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے،فواد چوہدری
بہت جلد کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کے دن کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئیگا جب آپ اس خوف سے بھی آزاد ہوں گے جس میں مودی اور آر ایس ایس نے بھارت کو جکڑ رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ایسے ہی کھل جائیں گے جیسے قائداعظم اور گاندھی جی نے سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے تاہم یقین کیجئے آزادی کی لڑائی نسلیں لڑتی ہیں، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے اور ہم دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر منٹو، عصمت چغتائی، خشونت سنگھ، بپسی سدھوا کی کتابیں اور افسانے پڑھیں تو لوگوں کو معلوم ہو کیا قیامتیں تھیں جو خاندانوں پر گزریں۔

Related Posts