کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا اپنی ساتھی اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں کہا ہے کہ سونیا ان سے حسد کرتی ہیں۔اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
جہاں میزبان احسن خان نے ان سے اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں ایک سوال پوچھاکہ آپ نے ایک پروجیکٹ میں سونیا حسین کی جگہ لی تھی اور پھر انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ فریال محمود کون ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونیا نے ایک نہیں دو شوز میں کہا تھا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں۔اداکارہ نے کہا کہ سونیاحسین انہیں نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے اور پھر بدقسمتی سے میں نے ایک پروجیکٹ میں ان کی جگہ لے لی۔
فریال محمود نے انکشاف کیا کہ سونیا حسین نے ان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا تھا جب میں موٹی تھی جوکہ بہت غلط بات ہیاور اس پر انہیں ٹھیک ٹھاک جواب دیا انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ڈنک کی اداکارہ عزیکا ڈینیل اور ثنا جاوید کے اختلافات سامنے آگئے