سوناکشی اور ظہیر ہمیشہ کیلئے ایک ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انسٹا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کئی سال تک ڈیٹنگ کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں لو برڈز نے اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودی میں ایک پروقار تقریب میں شادی کی رسم پوری کی۔ ان کی شادی کی پہلی تصاویر، فوری طور پر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

دونوں نے ایک مشترکہ انسٹا پوسٹ کے ذریعے دنیا کو اپنی شادی کی خبر دی۔ تصویروں کے کیپشن میں، انہوں نے لکھا “اسی دن سات سال پہلے (23.06.2017) ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے۔ اب ہم اپنے خاندانوں اور خدا کی آشیر باد سے میاں اور بیوی ہیں۔ یہاں ایک دوسرے کے ساتھ پیار، امید اور تمام خوبصورت چیزیں ہیں، اب سے ہمیشہ کے لیے سوناکشی ظہیر۔”

سوناکشی آف وائٹ ساڑھی اور کم سے کم جیولری میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے بالوں میں سفید گلاب کا اضافہ کیا تھا، جبکہ ظہیر سفید کُرتے میں ملبوس تھا۔

دریں اثنا، شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی اور ظہیر نے ممبئی کے بستیاں ریسٹورنٹ میں ایک شادی کی تقریب کی میزبانی کی، جس میں نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

Related Posts