دل کا دورہ پڑنے کی وہ علامات جو نظر انداز نہیں کی جاسکتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل کا دورہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بہت سے لوگ سینے کے پٹھوں میں پڑنے والے درد کو بھی دل کی بیماری سے منسوب کرتے ہوئے مختلف ٹیسٹ کرواتے ہیں جس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلتا لیکن دل کا دورہ پڑنے کی وہ علامات جو نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ان پر توجہ دینا ضروری ہے۔

عام طور پر ٹی وی سیریلز اور فلمز میں دکھایا جاتا ہے کہ کسی کردار کو اچانک دل کا دورہ پڑ جاتا ہے جس سے عوام کی اکثریت کی رائے یہ بن گئی ہے کہ دل کا دورہ شاید کسی اچانک سامنے آنے والی مصیبت کا نام ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

عموماً دل کا دورہ پڑنے سے قبل کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر یہ علامات بر وقت پہچان لی جائیں تو ان کے تدارک سے دل کے دورے سے بچنا ممکن ہوسکتا ہے۔

سب سے پہلی علامت  یہ ہے ہک مریض کو بلا وجہ ایسی شدید تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے جو کافی وقت تک اور مسلسل جاری رہ سکتی ہے جبکہ دوسری علامت سانس لینے مین دشواری ہے۔ سانس کا پھولنا دل کے مؤثر طور پر خون کو پمپ نہ کرنے کے باعث ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ پیٹ میں درد، متلی یا بد ہضمی کے احساس کو بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں شامل سمجھنا چاہئے، مریض کو ٹھنڈے پسینے بھی آتے ہیں جو کسی وجہ کے بغیر اور موسمی صورتحال کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔

مریض کا سر چکرانے لگتا ہے، خون کا دباؤ کم ہونے کے باعث مریض یہ محسوس کرسکتا ہے  کہ اس کا بی پی گر چکا ہے اور ایسے میں چکر آنا ایک عام علامت ہے، تاہم بلڈ پریشر کم ہونا بذاتِ خود ہارٹ اٹیک سے قبل کی علامت ہوسکتی ہے۔

Related Posts