ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کیخلاف آپریشن، ایک سپاہی شہید، چار دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five terrorists eliminated in separate KP operations: ISPR
FILE PHOTO

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اپریل 2025 کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مَڈی میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کیا، جس میں چار خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک سپاہی باسط صدیق شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو گھیر کر فائرنگ کا تبادلہ کیاجس کے نتیجے میں چاروں خوارج مارے گئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سپاہی باسط صدیق نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید سپاہی دشمن کے خلاف بھرپور عزم اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں قربان ہو گیا۔

مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Related Posts