صہیب مقصودنے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صہیب مقصودنے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت شروع کردی
صہیب مقصودنے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت شروع کردی

لاہور:نوجوان بلے باز صہیب مقصود نے قومی ٹیم میں واپسی پر نگاہیں جمالیں، ایک انٹرویومیں نوجوان بلے باز کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں اچھی اننگز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، شاٹ سلیکشن میں بہتری کے بعد اس پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ بیٹنگ میں مزید بہتری لا کر ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بناسکوں،میں 2016کے بعد سے پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکا،انجریز کا شکار رہا، اب فٹنس پر کام کرنے کے ساتھ تکنیک کو بھی بہتر بنا لیا، ایسا لگ رہاہے کہ ڈیبیو سے زیادہ مشکل کام قومی ٹیم میں کم بیک ہے۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ اس وقت دیگربیٹسمین بھی کافی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، مجھے جہاں موقع ملے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ سلیکٹرزکی توجہ حاصل کرسکوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کراچی میں بھی خراب نہیں رہی لیکن معمولی فرق سے ہارتے رہے،میں حالیہ کامیابیوں کا کریڈٹ بولنگ لائن کو دوں گا،کم بیک کرنے کے بعد ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پلے آف اورپھر فائنل تک رسائی پائیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

انھوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کا اسٹرائیک ریٹ زبردست ہے،وہ کوئی خطرہ مول نہیں لیتے، عام طور پر 170 یا 180 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں تو اس کے لیے کچھ خطرناک شاٹس بھی کھیلنا پڑتے ہیں۔آخر میں انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی ہماری ٹیم لے کر جائے۔

Related Posts