سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے  غیر متعلقہ براہِ راست پیغامات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا ہے۔

ٹوئٹر نے پرائیویسی پالیسی میں بھی اصلاحات لاتے ہوئے اسے مزید سخت کردیا ہے تاکہ صارفین کو کوئی شکایت نہ ہو جبکہ اس سے قبل بھی سماجی رابطہ ویب سائٹ کے حکام کہہ چکے ہیں کہ ناپسندیدہ اور غیر متعلقہ پیغامات کا سنجیدہ ردِ عمل ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائڈ سسٹم اور موبائلز کے لیے خدمات بند کرنے کا اعلان کردیا

غیر متعلقہ پیغامات کو ختم کرنے کے لیے رائج نئے فلٹر کو اَن وانٹیڈ  ڈائریکٹ مسیج یعنی ناپسندیدہ براہِ راست پیغام ختم کرنے کا فلٹر کہا جائے گا جسے اینڈرائڈ اور ویب ورژن دونوں میں شامل کیا ہے۔

نئے فلٹر کے تحت صارفین کے لیے وقت ضائع کیے بغیر  کسی بھی غیر متعلقہ پیغام سے جان چھڑانا آسان ہوگا۔ صارفین کو فلٹر کے ذریعے یہ علم بھی ہوگا کہ انہیں براہِ راست پیغام کے دوران نفرت انگیز یا نازیبا باتیں تو نہیں کہی جا رہیں جبکہ اس سے قبل ٹوئٹر نے صارفین کو پوسٹس پر کیے جانے والے نازیبا تبصروں پر پرائیوسی آپشن فراہم کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ ارضیات کے مطابق  ڈائنو سار کا شکار کرنے کے لیے خونخوار مگر مچھ جیسے رائیسو چیان نامی جانور 5 کروڑ سال تک کرۂ ارض پر موجود رہے  جو آج سے تقریباً 25 کروڑ سال قبل نمودار ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جوہانسبرگ یونیورسٹی آف وٹواٹرز رینڈز کے ماہر ارضیات فریڈرک ٹولکارڈ نے نئے سرے سے رائیسو چیان کے فاسلز کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں نہ صرف گوشت خور بلکہ شکاری بھی قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈائنو سار کا شکار کرنے والے رائیسو چیان 5 کروڑ سال تک زندہ رہے۔ماہرین ارضیات

Related Posts