کمسن بچی رضوانہ پر تشدد، سوشل میڈیا صارفین کا انصاف کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن بچی رضوانہ پر تشدد، سوشل میڈیا صارفین کا انصاف کا مطالبہ
کمسن بچی رضوانہ پر تشدد، سوشل میڈیا صارفین کا انصاف کا مطالبہ

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ کے معاملے نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کی جانب سے 14 سالہ ملازمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے والدین کی جانب سے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سرگودھا میں تعینات سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے مبینہ طور پر اپنی ملازمہ رضوانہ پر طلائی زیورات چوری کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ ملازمہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ لڑکی اسلام آباد میں سول جج کے گھر 6 ماہ سے ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی اور اسے سول جج کی اہلیہ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالکان نے لڑکی کو تنخواہ کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم پر تشدد کے 15 سے زائد نشانات پائے گئے ہیں۔ شدید زخمی ملازمہ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، گاڑی پر فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کو مزید علاج کے لیے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے میں درج کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل:

Related Posts