گوادر: بلوچستان کی معروف سماجی کارکن اور سرکاری ٹی وی کی اینکرشاہینہ شاہین کو آج تربت میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ تربت کے ایک ہاؤسنگ کوارٹر میں پیش آیا ،ضلعی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لاش کو طبی رسمی کارروئی کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے۔
شاہینہ شاہین مارننگ شو کی میزبان کے علاوہ بلوچی میگزین کی ایڈیٹر اور ایک فنکار بھی تھیں۔ وہ صنفی مساوات پر یقین رکھتی تھیں اور انہوں نے بلوچستان میں خواتین کے استحکام کے لئے مہم بھی چلائی تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی تربت کے علاقے سے سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں سمیت تشدد کے واقعات کی اطلاع ملتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں:تربت میں حیات بلوچ پر فائرنگ کے الزام میں ایف سی اہلکار گرفتار، عمائدین کا خیر مقدم