ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹرا سمرتی مندھانا سر کی چوٹ کے بعد دوبارہ میدان میں واپسی کیلئے تیار ،ورلڈکپ کی تیاریوں میں شرکت کا عندیہ دیدیا۔
تجربہ کار بیٹراسمرتی مندھانا رنگیورا میں وارم اپ میچ کے ابتدائی مرحلے میں شبنم اسماعیل کے باؤنسر سے سر پر چوٹ لگنے کے بعد ریٹائرہوگئی تھیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو وارم اپ میچ میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد ڈاکٹر نے اسمرتی مندھانا کا جائزہ لیا اور انہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا گیا۔
آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ ملکرتیاریوں میں حصہ لیں گی۔اسمرتی وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہے جس کا نام آئی سی سی خواتین کی 2016ء ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ورلڈ کپ کا آغاز 4 مارچ 2022 کو ٹورنگا کے بے اوول اسٹیڈیم میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار