غرب اردن محاصرے کا مسلسل چھٹا روز، اسرائیلی فوج نے 40 نہتے فلسطینی گرفتار کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

اسرائیلی فوج نے بدھ کو غرب اردن کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ کارروائیاں سلفیت، قلقیلیہ اور الخلیل کے اضلاع میں کی گئیں، جہاں گھروں پر دھاوے، شہریوں کی تذلیل اور بنیادی اشیاء کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

سلفیت میں 14 افراد کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور ان کے مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔ قلقیلیہ میں چھ گھنٹے طویل چھاپوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سابق قیدی اور بچے شامل تھے۔ الخلیل میں 16 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سات بچے اور ایک بزرگ شہری بھی شامل تھے۔

اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں کے باعث غرب اردن کا محاصرہ مسلسل چھٹے دن بھی جاری ہے، جس سے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 978 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 7 ہزار زخمی ہیں اور 17 ہزار 500 سے زائد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ان کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی ایک منصوبہ بند کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جسے بین الاقوامی برادری کی خاموشی کے باوجود جاری رکھا جا رہا ہے۔

Related Posts