دو مختلف واقعات میں دم گھٹنے سے 6افراد ہلاک ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو مختلف واقعات میں دم گھٹنے سے 6افراد ہلاک ہوگئے
دو مختلف واقعات میں دم گھٹنے سے 6افراد ہلاک ہوگئے

فیصل آباد/اوکاڑہ: دو مختلف واقعات میں 3 بچوں سمیت 6 افراد دھویں سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے ناصر ٹاؤن میں سرد موسم میں گھر میں سوئے ہوئے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ رات کو چار افراد کمرے میں کوئلہ جلایا تھا تاکہ کمرہ گرم رہے، دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے تین کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ چوتھے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دم گھٹنے کے ایک اور واقعے میں اوکاڑہ کے شیر گڑھ میں سوتے ہوئے 3 بچے دھوئیں سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت نور فاطمہ، عثمان اور اقرا کے نام سے ہوئی ہے۔

دو خواتین 25 سالہ عابدہ اور 45 سالہ بشریٰ کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ متاثرین نے ٹھنڈے موسم میں بند جگہ پر سونے کے دوران اپنے کمرے کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں جلا دی تھیں۔

مزید پڑھیں:پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی

علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں ماں اور اس کا بچہ شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts