نور مقدم قتل کیس میں حقائق چھپانے پرمزید 6 ملزمان گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
نور مقدم کیس، قتل کے شواہد ظاہر جعفر کے والدین نے مٹائے، عینی شاہد کا انکشاف
نور مقدم کیس، قتل کے شواہد ظاہر جعفر کے والدین نے مٹائے، عینی شاہد کا انکشاف

اسلام آباد :پولیس نے ہائی پروفائل نور مقدم قتل کیس کے سلسلے میں مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جسمانی ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین پیش رفت میں پولیس نے ہفتہ کو رات گئے چھاپے میں فزیو تھراپی سینٹر کے مالک ڈاکٹر طاہر اور پانچ دیگر کو گرفتار کیا،ملزمان کوتفتیش کاروں سے معلومات اور حقائق چھپانے پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نور مقدم کیس میں نیا موڑ، ملزم کے والد کی قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نور قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اب پولیس کے تفتیش کار ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں امجد نامی شخص بھی شامل ہے جو نورمقدم کے قاتل ظاہر ذاکر جعفر کے وار سے زخمی ہوا تھا۔

پولیس نے زخمی ہونے کی وجہ سے اس کی حراست میں تاخیر کی اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔تازہ چھاپے میں گرفتار تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزم ظاہر ذاکر جعفرنے اپنی دوست نور مقدم کو قتل کرکے اس کا سر قلم کر دیاتھا،حکام نے مرکزی ملزم اور اس کے والدین اور ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا جو سب پولیس کے ساتھ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Related Posts