قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی قوم کو کل صبح دُعا کیلئے نکلنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی قوم سے کل صبح دُعا کیلئے نکلنے کی ہدایت
قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی قوم سے کل صبح دُعا کیلئے نکلنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورۂ چین پر روانہ ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن گئے۔ انہوں نے قوم کو کل صبح ربِّ ذوالجلال سے دُعا کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے عوام کو میل جول محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا قوم کی سماجی ذمہ داری ہے۔

وائرس کے خلاف احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ عوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا کہ عوام کو چاہئے ایک دوسرے سے رابطوں کو محدود کریں اور فاصلے پر رہ کر بات چیت جاری رکھیں، تاہم غیر ضروری میل جول سے گریز کرنا چاہئے۔

عوام کو وائرس کے خلاف دُعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے قائم مقام صدرِ پاکستان صادق سنجرانی نے کہا کہ خدا تعالیٰ ہمیں اِس موذی مرض سے بچائے اور متاثرہ افراد کو اس سے نجات عطا فرمائے۔ 

Related Posts