پلاٹ کے تنازع پر بہن نے تشدد کرکے بھائی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک لاش کی علامتی تصویر
علامتی تصویر

ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

قبل ازیں کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 8 اللہ آباد کالونی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق غیر اخلاقی تعلقات کے شواہد اور شک کی بنا پر اس کے شوہر محمد ایوب اور اس کا بھائی رفیق نے مل کر نور عائشہ کو زہر دیا۔

وہ جناح اسپتال لے جائی گئی جہاں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts