امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوامی ناکامی ہوگی جو سیاست کو کھیل سمجھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنا دیا، سابق حکمران قانون کی حکمرانی کی بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کرتے رہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzkxMDAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3OTEwMCAtINqv2LHZgdiq2KfYsduM2YjauiDYs9uSINmG24HbjNq6INqI2LHYqtuS2Iwg2LrYstuBINmF2KfYsdqGINuB2LEg2LXZiNix2Kog24HZiNqv2KfYjCDYs9ix2KfYrCDYp9mE2K3ZgiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNzkxMDEsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTAvc2lyYWotMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2q/YsdmB2KrYp9ix24zZiNq6INiz25Ig2YbbgduM2rog2ojYsdiq25LYjCDYutiy24Eg2YXYp9ix2oYg24HYsSDYtdmI2LHYqiDbgdmI2q/Yp9iMINiz2LHYp9isINin2YTYrdmCIiwic3VtbWFyeSI6Itin2YXbjNixINis2YXYp9i52Kog2KfYs9mE2KfZhduMINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINiz2LHYp9isINin2YTYrdmCINmG25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDaqdin2LHaqdmG2YjauiDaqduMINqv2LHZgdiq2KfYsduM2YjauiDaqduSINio2KfZiNis2YjYryDaqdmEICjYp9iq2YjYp9ixKSDaqduSINi62LLbgSDZhdin2LHahiDaqduMINio2r7Ysdm+2YjYsSDYqtuM2KfYsduMINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
بیان میں امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے سابق حکمران اپنی بادشاہتیں دوبارہ قائم کرنے کیلئے عوام سے پھر ووٹ مانگتے نظر آرہے ہیں، آزمودہ پارٹیاں کامیاب ہوئیں تو عوام ناکام ہوں گے۔
امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا موروثی سیاست کی حامل پارٹیوں کے خلاف کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دئیے۔ قوم 8فروری کو اسٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے ووٹ دے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع دیا گیا تو پاکستان کو آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک کا محتاج نہیں بننے دیں گے۔ عوام اسلامی نظام اور حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔
اکتوبر کے دوران وہاڑی میں مہنگائی مخالف جلسے سے خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک کو انصاف کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت تشکیل دے گی جس میں پاکستان آئی ایم ایف کا غلام نہیں ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت دنیا کے ہر ملک سے کرائیں گے۔ گورنر ہاؤسز عوامی مفادات کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔حکومت میں آئے تو گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی اور کالج بنے گا۔ ہمیں عوامی حمایت درکار ہے۔