ملک جلانے میں سب کا ہاتھ، بدامنی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بار بار حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی دی۔سراج الحق
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک جلانے میں سب کا ہاتھ ہے جبکہ ہمیں بدامنی کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے بلوچستان کے مسائل پر منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو جلانے میں سب کا ہاتھ ہے۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلوچستان کے مسائل پر کابینہ اجلاس بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش نے تمام دعووں کا پول کھول دیا، حافظ نعیم

جرگے سے خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پوری دنیا اس وقت گوادر کی طرف دیکھ رہی ہے۔ بلوچستان گیٹ وے ہونے کے باوجود مسائل کا شکار ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے شہری محبِ وطن ہیں۔ یہاں کے لوگ ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو آئینی حقوق دئیے جائیں۔ صوبے کے 19 لاکھ بچے تعلیمی اسکول نہیں جاتے۔  جہاں بدامنی ہو، وہاں خوشحالی نہیں آسکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا ذمہ دار کون ہے؟ رقوم حکمرانوں کی سکیورٹی پر خرچ ہوتی ہیں، عوام پر نہیں۔ اس ملک میں ہمارا سب کچھ ہے۔ ہمیں یہاں سے بھاگنا نہیں تاہم آج کے حکمران کل یہاں سے فرار ہوجائیں گے۔ عدالتیں انصاف نہیں کرتیں۔ 

Related Posts