گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے اداکاری کے کیریئر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری کیلئے اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے اداکاری نہ کرنے کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ مجھےنہیں لگتا ہے کہ میں خوبصورت ہوں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں کسی چیز پر غور کر سکتا ہوں ، جیسا کہ میں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اداکاری کونظر انداز کیا ہے کیونکہ میں اچھے اسکرپٹس کا انتظار کر رہا تھا دیکھتے ہیں کہ اچھااسکرپٹ آتا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:عاطف اسلم کا گیت دل جلانے کی بات ریلیز، یو ٹیوب پر لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھ لی