کراچی سمیت سندھ بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 سیٹر چلنے والے چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک ، ایس ایس پیز اور ریجنل سیکرٹریز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں چلنے والے 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چنگ چی رکشوں سے متعلق درجنوں شکایت موصول ہونے کے بعد ان کی بندش کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ترجمان کے مطابق چنگ چی  رکشوں میں زیادہ تر رکشے غیرقانونی طور پر چلائے جارہے ہیں۔ اور طلب کرنے پر کسی قسم کے کاغذات بھی نہیں دکھائے جاتے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس روڈ پرمٹ اور بغیر کاغذات والے رکشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ان کو بند کردے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال، مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

Related Posts