مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب سے محکمہ ماحولیات کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور انہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔

سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مرتضیٰ وہاب ترجمان حکومت سندھ، مشیر قانون کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عاید کردی:
دوسری جانب سندھ حکومت نے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے باعث شہر قائد میں 8 سے 10محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی ترجیحات سندھ کو قابو کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔