کورونا کیسز میں اضافہ،سندھ کے  تعلیمی اداروں میں نئی پابندیاں عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh issues new guidelines for schools amid COVID-19 outbreak

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ کے تعلیمی اداروں میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں، صوبائی حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور حاضری سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر اور اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں اتھارٹی کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں جاری رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز کوویڈ پروٹوکول(مکمل ویکسی نیشن)100فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کم از کم ایک ڈوز لازمی ہوگی، پہلی ڈوز کی مدت یکم فروری 2022 ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن میں سوائے کسی طبی وجوہ کے کوئی دوسری وجہ قابل تسلیم نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین ناپید، بد ترین انتظامی بحران

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات اور 7678 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناب 13 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔

اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے قبل اموات کی تعداد کم تھی لیکن اب اموات کی تعداد بڑھ رہی تھی اورپاکستان میں کئی مہینوں کے بعد 20 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 نئی اموات اور 7678 کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔

Related Posts