سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shopping malls in karachi

کراچی : سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر صوبے میں شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی، ڈپٹی کمشنر ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے اور ان کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

کمشنر کراچی نے شاپنگ مالز کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں، کراچی میں شاپنگ مال ہفتے ساتوں روزکام کرسکیں گے تاہم فوڈ کورٹ ، بیوٹی سیلون بند رہیں گے۔

ایس او پیز کے مطابق ہر خریدار کو تھرمل گن سے اسکین کیا جائے گا اور بیماروں کو مالز یا شاپنگ سینٹرز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کے مطابق مالز میں خریداروں کی مجموعی تعداد میں کم از کم ایک تہائی کمی ہوگی۔

خریداروں کو اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا پڑے گا اور 12 سال سے کم اور 55 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو مالزکے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی وباء، عید پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلمیں بھی قرنطینہ چلی گئیں

ڈپٹی کمشنر ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

Related Posts