سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا، جانئے اپلائی کرنے کا طریقہ

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے، فوٹو دنیا

سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جبکہ  کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے “شہید بے نظیر بھٹو” اور “شہید ذوالفقار علی بھٹو” اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔

ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں 3 اسکالرشپس خواتین کے لیے مختص ہیں۔

Related Posts