واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کا پیمانہ ہے ،گورنر سندھ عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

High level advisory committee formed to resolve Karachi issues: Governor Sindh

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دس محرم الحرام کے دن ہمیں اسلام کے لئے قربانی دینے کا سبق ملتا ہے اور امام حسین ؓ کی اس عظیم قربانی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دن تمام عالمِ اسلام کے لئے بہت بڑا درس لے کر آتا ہے،کربلا کے میدان میں امام حسین ؓ نے راہ حق اور اسلام کی سربلندی کے لئے جو قربانی دی ،وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں پر گھبرا اور پریشان ہوجاتے ہیں جبکہ کربلا میں امام حسین ؓ نے خود سمیت اپنے پورے خاندان کی قربانی دی مگر باطل کے سامنے نہیں جھکے۔

واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے کا پیمانہ ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لئے پیغام بھی ہے اسی لئے اِس دن کو اتنی اہمیت دی جاتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ’’قتل حسین ؓ اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد‘‘۔

مزید پڑھیں:وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،آصف علی زرداری

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جو بھائی ، بہنیں ، بزرگ، مائیں، بیٹیاں آج کے دن جلوس میں شریک ہوں گے ان سے میری درخواست ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں ، ماسک لگائیں ، ہاتھوں میں دستانے پہنیں ، سینی ٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں تاکہ کورونا سے خود اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

Related Posts