سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان
گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، خرم شیر زمان

کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے ڈراموں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، سندھ حکومت کاروباری شخصیات کو ہی نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور تاجر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ این سی او سی سربراہ نے بھی سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی وزیراسد عمر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن سے ملازمتوں پراثر ہوتا ہے، صوبے میں پولیس اور انتظامیہ کو مال بنانے کیلئے سڑکوں پر چھوڑ دیا جائے گا، لاک ڈان کورونا سے بچا کیلئے نہیں بلکہ بھتہ مافیا کو سرگرم کرنے کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت ہر غیر آئینی اور غیر سیاسی قدم میں آگے ہوتی ہے، بلال غفار

Related Posts