کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں کل کورونا کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس پر تحریک انصاف سندھ کا موقف سامنے آگیا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ آئینی ہے مگر سندھ حکومت اپنی دشمنی پر قائم ہے۔
بلال غفارکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کل کووڈ کے حوالے سے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو مدعو نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو مدعو نہ کرنا پی پی کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی ہے۔
بلال غفار نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی دشمنی میں اہم صوبائی معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو اجلاس میں شرکت کہ دعوت نہیں دی گئی، سندھ حکومت ہر غیر آئینی اور غیر سیاسی قدم میں آگے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ذاتی بغض میں آئینی عہدے کی توہین کررہی ہے، سندھ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے، اس معاملے پر ہم اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پی پی کے ایسے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی کورونا سے شدید متاثرہے، سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ