پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور سعودی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کے بعد پاکستانی سٹارٹ اپس میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے یہ بات ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہی جس میں انہوں نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی، جدت کے فروغ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی سے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کے وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السوہا اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمر سیف نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد دونوں ممالک سعودی پاکستان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک ٹاسک فورس بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان کی پاکستان میں بھی زلزلے کی پیشگوئی

معاہدے کی شرائط کے تحت سعودی عرب اور پاکستان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے بزنس ایکسلریٹرز اور انکیوبیٹرز پر معلومات کے تبادلے اور ری لوکیشن میں مدد کے ذریعے اپنے ایس ایم ای اور سٹارٹ اپس ایکو نظام کو مضبوط بنائیں گے۔

دونوں ممالک ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پالیسیوں، ضوابط اور قانون سازی پر تعاون کریں گے۔

یاداشت کے تحت دونوں ممالک اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کس طرح کاروباری افراد اور کاروباری ادارے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور وینچر کیپیٹل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دونوں ممالک اپنی آئی سی ٹی مارکیٹوں میں باہمی تعاون کے مواقع کیلئے کمپنیوں کا جائزہ لے کر اور ان کی اہلیت کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل معاشی تعلقات کو گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب ای گورننس، سمارٹ انفراسٹرکچر، ای ہیلتھ، ای ایجوکیشن اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسا کہ اے آئی، آئی او ٹی، روبوٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ای گیمنگ اور بلاک چین میں تعاون کریں گے۔

اس مفاہمت کا مقصد مشترکہ منصوبوں، تربیتی پروگراموں اور جدید ٹیکنالوجیز کے لیے انوویشن سینٹرز، سینٹرز آف ایکسیلینس اور یونیورسٹی برانچوں کے ذریعے تحقیق اور جدت کو بڑھانا ہے۔

دونوں ممالک اپنے فائبر آپٹک نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے رابطے کو بڑھا کر اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔

امید کی جارہی ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت سے پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی بین الاقوامی تقریبات میں شرکت اور آئی ٹی کی ترقی اور الیکٹرانکس میں ان کے نجی اور سرکاری اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Related Posts