پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ناروے کے فرگ اوسلو فٹبال کلب کو1-11 سے شکست دے دی۔

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بطور مسلم ہینڈز فٹبال کلب شریک ہے اور انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان نے پہلے میچ میں ناروے کے فریگ اوسلو کلب کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی 18 سال بعد ٹوٹ گئی

پاکستان ٹیم شروع ہی سے میچ میں چھائی رہی،  پاکستان نے چھٹے منٹ میں کھاتہ کھولا اور اس کے بعد گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،  پہلے ہاف میں 6 اور دوسرے ہاف میں مزید 5 گول کیے۔ 

ٹیم انتظامیہ کے مطابق پاکستان کے احمد رضا نے چار جبکہ فیصل احمد نے دو گولز اسکور کیے اور طفیل شنواری، عبید اللہ، محمد علی اور علی آصف نے ایک، ایک گول کیا۔

واضح رہے ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم دوسرا میچ پیر کو ارول ال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

Related Posts