سدرہ امین کی بڑی کامیابی، آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدرہ امین کی بڑی کامیابی، آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار
سدرہ امین کی بڑی کامیابی، آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین نے اپنی عمدہ کارگردگی پر آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائے تھے، جس میں وہ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ کے آخری 4 میچز کیلئے نئی فٹبال ’الحلم‘ متعارف

قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔

بعدازاں مینز کیٹیگری میں انگلینڈ کےجوز بٹلر کو اس ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 5 روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 26 رنز سے شکست کھا گئی، انگلینڈ نے 328 رنز پر قومی کرکٹ ٹیم کر پویلین بھیج کر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔

Related Posts