ڈھاکہ: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے 2 میچ ہارنے کے بعد آج ہونے والے تیسرے میچ میں وائٹ واش کا خدشہ ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک میچ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شعیب ملک کو ڈھاکہ چھوڑنا ہوگا جو بیٹے کی ناسازئ طبیعت کے باعث تیمارداری کریں گے۔
کتنا کماتے ہیں، شادی کب کررہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتادیا
شاہین آفریدی پر آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
مقامی وقت کے مطابق شعیب ملک کی آج صبح 10 بجے بنگلہ دیشی دارالحکومت سے اماراتی ریاست دبئی کیلئے روانگی ہوگی۔ قومی ٹیم کا ٹی 20 اسکواڈ کل شام 6بج کر 30 منٹ پر ڈھاکہ سے دبئی کے ذریعے وطن واپس پہنچے گا۔
قومی ٹیم نے ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں شام کا کھانا کھایا، تصاویر بنوائیں اور شعیب ملک کا لیکچر سنا جنہوں نے رضوان اور بابر اعظم کو رواں برس کے بہترین بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی وکٹیں اڑانے والے ٹاپ کھلاڑی ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم ورک سے مخالف ٹیموں کو ہرانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ وہی ٹیمیں بہترین اور مضبوط ہوتی ہیں جو ٹیم ورک کے ساتھ چلیں۔ قومی ٹیم نے 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں سے 2 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔