نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر
نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنے اگلے میچ میں افغانستان سے بھی شکست کھاجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان کے مدِ مقابل آنے کو تیار ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے پیشگوئی کی کہ اگر بھارت افغانستان کے خلاف ٹاس ہار گیا تو میچ بھی ہار جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلیکس ہونے پر پاکستان میچ ہار سکتا ہے۔بابراعظم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چوتھا میچ، پاکستان نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گا

تاحال ویرات کوہلی کی زیرِ قیادت بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوئی ایک میچ بھی جیت نہیں سکی جس کے بارے میں کمنٹیٹرز کا کہنا ہے کہ اب کوئی معجزہ ہی بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔ ٹیم کسی بھی وقت ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوسکتی ہے۔

پہلے میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی، پھر نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے فیصلہ کن مارجن سے ہرایا جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے شروع سے ہی ہم پر دباؤ بنائے رکھا اور ہم میچ ہارے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹاس ہاری اور اگر انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر غلط فیصلہ کیا تو افغانستان کی جیت کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنا تیسرا اہم میچ بھی ہار جائے گا۔ 

 

Related Posts