حضرت زینبؓ نے پیغامِ کربلا دُنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا۔شیریں مزاری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
حضرت زینبؑ نے پیغامِ کربلا دُنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا۔شیریں مزاری
حضرت زینبؑ نے پیغامِ کربلا دُنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا۔شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پیغامِ کربلا دُنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کربلا کا پیغام دنیا بھر کے ایک بڑے حصے میں بی بی زینب علیہا السلام کی وجہ سے پہنچا۔

پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ حضرت زینبؓ نے دمشق میں واقع یزید کے مزار میں کھڑ ہو کر ایک بھرپور خطاب کیا اور کربلا کے پیغام کو پھیلایا۔

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے کہا کہ میں کربلا کے تاریخی میدان میں رفقائے امام حسینؓ کے ہمراہ موجود بہادر خواتین کی ہمت و حوصلے اور بے مثال قربانی کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: یومِ عاشور کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے انتظامات سخت