ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک
ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک

نیدرلینڈز کے شمالی ساحلی علاقے میں اپنی منزل کی جانب گامزن کارگو شپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متعدد افراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگیاں بچائیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایملنیڈ کے ڈچ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز میں 3 ہزار گاڑیاں موجود تھیں۔

ڈچ کوسٹ گارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاناما کے کارگو شپ میں 25 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 2 ہزار857 گاڑیاں جرمنی سے مصر لے جائی جا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹس کو زخمی کردیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں عملہ بھی موجود تھا اور آگ کے نتیجے میں جہاز کا ملاح ہلاک اور 22 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں سانس میں دشواری، جھلسنے سمیت دیگر زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Posts