ممبئی: پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو حراست میں لے لیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں جبکہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا نے شلپا شیٹھی کے شوہر پر عریاں فلمیں بنانے کا الزام لگادیا