اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں حکومت کی اوّلین ترجیح عوام کی صحت اور روزگار کا تحفظ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی انسدادِ کورونا اور ویکسینیشن سے متعلق کامیاب حکمتِ عملی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ تمام صوبوں میں ایک ہی وقت میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عملی قدم ہے۔ عوام کی صحت اور روزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اوّلین ترجیح ہے۔
عمران خان کی انسداد کورونااور ویکسینیشن سےمتعلق کامیاب حکمت عملی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکےہیں،تمام صوبوں میں ایک ہی وقت میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عملی قدم ہے۔عوام کی صحت اورروزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اولین ترجیح ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 3, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر چکی اور اپوزیشن کی طرف سے دی گئی استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔
ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی ہے۔ استعفے دینے کی حزبِ اختلاف کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہو گئی۔
مزید پڑھیں: 31 جنوری کی ڈیڈ لائن اور استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔شبلی فراز