آصٖف زرداری سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے پیسے اور دولت کے زور پر میدانِ سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے پیسے اور دولت کے زور پر میدانِ سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ’بیک ڈور ڈیل‘ کی واضح تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی ڈیل “پارٹی کے بنیادی فلسفے کے خلاف ہے”۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سندس فاؤنڈیشن کی تقریب میں صحافیوں کی جانب سے ’مشکوک رقم کی لین دین‘ کے کیس میں طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت بعد از گرفتاری ملنے کے پس منظر میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلزپارٹی صرف واحد جماعت ہے جس کی (سندھ میں) حکومت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کرپشن کیسز میں اپنی قیادت کے لیے کلین چٹ حاصل کرنے کو ’دباؤ کا حربہ‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کو اس کے ’مقاصد‘ حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ساتھ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہر پی ڈی ایم کی جماعت اپنے مقاصد کو دیکھ رہی اور یہاں ایسا کچھ نہیں جو انہیں ایک ساتھ رکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ماضی میں ’غلط کام‘ کرکے راہ فرار اختار کی لیکن اب یہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں اور ’عوام کی لوٹی ہوئی دولت‘ واپس کیے بغیر ریلیف حاصل کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے دعویٰ کہ جب سینیٹ انتخابات قریب آئیں گے تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے پر شبلی فراز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے کئی تاریخیں دی گئیں جو گزر گئیں اور یہ مستقبل میں بھی ’آسانی‘ سے گزر جائیں گی۔

دوران گفتگو ایک سوال کہ کیا مسلم لیگ (ق) عمران خان کو ’بلیک میل‘ کرنے میں کامیاب ہوگئی کیونکہ اس کی قیادت نے اچانک وزیراعظم کی تعریفیں شروع کردی ہیں کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ہے اور وہ تمام سیاسی معاملات کو اچھے سے سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اتحادی اس کی حمایت کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ کام کرنے کو راضی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز وزیرِ اعظم کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کو تعبیر دینے کیلئے پرعزم

Related Posts