اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو تعبیر دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آج کے دن قوم حضرت علامہ اقبال کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ علامہ اقبال وہ تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے جس نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دیا۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ دوسروں پر انحصار کی بجائے علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا۔ عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کو تعبیر دیں گے۔
قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وہ ایک تاریخ سازشاعر،عظیم فلسفی اور مفکر تھے۔خودی کاولولہ انگیز پیغام دے کردوسروں پر انحصار کے بجائے نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کاحکیمانہ درس دیا۔عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 9, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ہمیں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی پیروی کی ضرورت ہے۔
حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے 143ویں یومِ ولادت کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عظیم مسلم فلسفی اور شاعر علامہ اقبال کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم مصلح تھے جنہوں نے الگ مسلم ریاست کا نظریہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی خوشحالی کیلئے اقبال کی پیروی کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت