اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کیئر ٹیکر بنے، چیئر ٹیکر نہیں۔ اگر ملک میں الیکشن 90 روز سے آگے جاتا ہے تو یہ بڑا سنگین آئینی بحران ہوگا۔
نگراں وزیراعظم کی نامزدگی، جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، شیری رحمان
خیال رہے کہ ن لیگ سمیت دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کے ہمراہ اقتدار کا حصہ بن کر الیکشن 90 روز میں نہ کرانے والی پیپلز پارٹی اب 90 روز میں الیکشن کے معاملے پر سختی سے ڈٹ کر سامنے آگئی ہے۔
پی پی پی رہنما نیر بخاری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو بے وجہ آئینی بحران کی جانب نہ لے جایا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔بہت سی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ ہمارے ساتھ ابھی تک نام شیئر نہیں ہوا۔
فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گزشتہ ماہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نگران حکومت غیرجانبدار ہو تو بہتر ہے، نگران وزیر اعظم کے حوالے سے نام فائنل کی خبریں جھوٹی ہیں۔