شیری رحمان کا نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کیخلاف سازش کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیری رحمان کا نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کیخلاف سازش کا الزام
شیری رحمان کا نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کیخلاف سازش کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے متعلق وزیر اعظم کو خط قابلِ تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نور الحق قادری کا وزیر اعظم سے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے۔ عالمی سطح پر 8 مارچ بطور عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔ آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کریں گے؟

پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ ایک طرف ہم بھارت کے روئیے کی مذمت کرتے ہیں، دوسری جانب آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف صنفی اسٹیریو ٹائپ اور تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ آپ عالمی دن پر خواتین کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ 

 

Related Posts