شیر افضل مروت کون؟ افنان اللہ کے ساتھ ہاتھا پائی، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیوں ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان شیر افضل مروت اور ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان کے مابین ہاتھا پائی اور لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر جاوید چوہدری کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور ن لیگی سینیٹر کے مابین ہاتھا پائی ہوئی جس کے متعلق ایک اور پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے شیر افضل مروت سے سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ہی  تبدیل کر سکتے ہیں، علامہ راشد سومرو

معروف صحافی وسیم بادامی نے پوچھا کہ آپ کے اور سینیٹر افنان اللہ خان کے مابین ہاتھا پائی اور لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ کیا یہ بات درست ہے؟ جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ درست ہے کیونکہ افنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی تھی۔

پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جس طرح افنان اللہ کے والد عمران خان کو گالیاں دیتے تھے، اسی طرح سینیٹر افنان اللہ خان نے بھی عمران خان کیلئے نازیبا زبان استعمال کی۔ ان کو علم نہیں تھا کہ میں عمران خان کے وکیل کے ساتھ ساتھ مرید بھی ہوں۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے گالی کا جواب دیا جو پٹھان گالی کا جواب دیتے ہیں۔ اگر مجھے گالی دیتے تو میں پھر بھی کنٹرول کرتا لیکن عمران خان کو یہودی کہا گیا، یہ نازیبا بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اس لیے ان کا ٹریٹمنٹ بنتا تھا۔

واقعے کی ویڈیو گزشتہ شب نجی ٹی وی چینل نے یو ٹیوب پر پوسٹ کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ خان عمران خان کو بوٹ چاٹ کہتے ہیں جس پر شیر افضل مروت ن لیگی رہنماؤں کو جوابی حملہ کرتے ہوئے اسی گالی سے نوازتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان جاوید چوہدری دونوں مہمانوں کو سمجھاتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے کے الزامات کا جواب دلائل سے دیں، ایک دوسرے سے جھگڑا کرنے اور ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بریک کے بعد شیر افضل مروت پروگرام سے غائب نظر آتے ہیں تاہم پروگرام افنان اللہ کے ہمراہ جاری رہتا ہے۔

Related Posts