عمران خان نے بتایا فواد چوہدری جنرل باجوہ سے ملے ہوئے تھے، شیر افضل مروت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری جنرل باجوہ سے ملے ہوئے تھے اور رجیم چینج میں ان کا کردار مشکوک تھا۔ 

اپنے ایک بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر فرمائشی کیس بنائے گئے، ان کو وی آئی پی جیلوں میں رکھا گیا جہاں ان کی سیٹنگ تھی، فواد بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارےخلاف بات کر رہے ہیں، لگتا ہے  پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا ٹاسک ملا ہے۔

بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت  نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ فواد کہہ رہا ہے عمران خان کے کہنے  پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے۔فواد چوہدری جنرل باجوہ سے ملے ہوئے تھے، رجیم چینج میں مشکوک کردار رکھتے تھے اور سابق آرمی چیف کیلئے پیغام رسانی کا کام بھی کرتے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری  تحریکِ انصاف کے مفادات کے خلاف بھی کام بھی کر رہے تھے، پارٹی ان کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ فواد چوہدری کے پاس کوئی اخلاقی وجہ نہیں کہ وہ ہم پر تنقید کریں۔ پارٹی کو جب حوصلہ افزائی چاہئے تھی، ان جیسے لوگ فرار ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  لاہور ہائیکورٹ کےسامنے میری گرفتاری ہوئی مگر میں فرار نہیں ہوا، پی ٹی آئی جہلم نےلکھ کردیا ہے اگر فواد پارٹی میں آئے تو وہ پارٹی چھوڑدیں گے،  اس لیے وہ پارٹی میں آتے ہیں تو پھرباقی لوگوں کا کیا قصور؟ عمران خان نے مجھے بلایا ہے اور  15 یا 16 تاریخ تک ان سے ملاقات بھی کروں گا۔

Related Posts