مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے کو عدالت میں پیش کردیا گیا 

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے کو عدالت میں پیش کردیا گیا 
مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، شیخ رشید کے بھتیجے کو عدالت میں پیش کردیا گیا 

وزیراعظم شہباز شریف کے وفد پر سعودی عرب کے دورے  کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کو سعودی حکومت نے گرفتار کرلیا تھا تاہم سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے کو عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر گزشتہ روز  اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، اُن کیخلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی ملزم نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پھر سے دو عیدیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں نماز عید ادا کی گئی

 دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے توہینِ مذہب کیس سمیت دیگر مقدمات قائم کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کچھ ملتا نہیں تو شہباز شریف حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آتی ہے۔ آصف زرداری نے سندھ کو غلام بنایا جبکہ شریف خاندان کا کردار مافیا سے کم نہیں۔

گزشتہ روز  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرح خان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ وہ بے قصور ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ان کو صفائی کا موقع دیا جائے۔ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے لوگ مزید ان کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، وہ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ گئے۔

Related Posts