چوروں کو گھر بھیجیں، شیخ رشید کی فوج سے مذاکرات کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کو گھر بھیجیں جنہوں نے ناکام بجٹ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات خراب ہورہے ہیں۔ امریکی کانگریس کے 368 اراکین نے ہمارے خلاف قرارداد منظور کی۔

گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ چین کے وزیر اسلام آباد میں جو تقریر کرکے گئے ہیں، قوم کو اس پر بھی غور کرنا ہوگا۔ اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف کا بیانیہ بھی بدل جائے گا۔ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے کیلئے اقتدار میں ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی حکومت عمران خان کو باہر آنے نہیں دے گی۔ آپ چور، ڈاکو، لٹیری اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجیں۔ فوج کے ساتھ مذاکرات سے درمیانی راستہ نکالا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے آج سے ٹھیک 1 سال قبل 27 مئی کو پارٹی چھوڑنے والوں کو کچرا قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر 27 مئی 2023 کو اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکا میں داکٹر سے “ذہنی توازن ٹھیک نہیں” کا سرٹیفکیٹ لیا، نواز شریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لندن سے لیا۔

Related Posts