سپریم کورٹ کے ٹرپل ایس فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے شارٹ، سویٹ اور اسمارٹ (ٹرپل ایس) فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (شارٹ، سویٹ اور اسمارٹ) فیصلہ سنایا جس سے ملکی سیاست میں زلزلہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سیاسی زلزلہ 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائے گا۔ کل ساری دنیا میں بریکنگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد بدعنوانی کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں۔ 16ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کی محنت خاک میں مل گئی۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عوام کو بھی پی ڈی ایم حکومت نے اندھے کنویں میں دھکا دیا اور خود بھی عوامی بد دعاؤں کی زد میں آئے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کیسز کی بحالی کی صورت میں مل گیا۔ سپریم کورٹ نے سارا ریکارڈ محفوظ کر لیا۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نہ یہ ریکارڈ ضائع کیاجاسکتا ہے، نہ اسے آگ لگ سکتی ہے۔ جس اسمبلی میں ترامیم منظور کی گئیں، اس کے اراکین کی تعداد بعض اوقات 9 سے زیادہ نہیں تھی۔ لوٹ مار کرنے والے دوبارہ بے نقاب ہوگئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے نہ سیاست بچا سکے، نہ کیسز سے نکل سکے۔ عوام کا نام ہی ریاست ہے۔ یہ ریاست بچانے نہیں، عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے۔ آج پھر پیٹرول بم گرا دیاگیا۔ مہنگائی غریب کا مسئلہ ہے، لندن کے بھگوڑوں کا نہیں۔

Related Posts